اسمارٹ فون نہ ملنے پر لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

اسمارٹ فون

مراکو : موبائل فون لینے کی خواہش پوری نہ ہونے پر لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر زنگی کا خاتمہ کرلیا،16سالہ لڑکی کا تعلق مراکش کے متوسط خاندان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش کے علاقے العرائش کی رہائشی سولہ سالہ لڑکی نئے محض اس بات پر خود کشی کرلی کہ اس نے اپنے والد سے اسمارٹ فون لے کر دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

جسے اس کا والد کسی وجہ پورا نہپیں کرسکا اور لڑکی نے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار دوا کھا لی اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش میں خود کشی کے واقعات مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کا رجحان نوجوان نسل میں زیادہ پایا جا رہا۔

ہے، رپورٹ کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور دیہاتوں میں خود کشی کے واقعات کثرت سے سامنے آرہے ہیں۔

موجودہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ حکام نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو قوی امکان ہے کہ یہ صورتحال قابو سے باہر ہو جائے گی۔

مراکش کی ایک جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں خود کشی کے واقعات5.3کے تناسب ہو رہے ہیں، یہ اعداد و شمار سال2000سے2016 کے درمیان کے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں خود کشی کے واقعات کے حوالے سے مراکش دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ خود کشیاں سوڈان میں ہورہی ہیں۔