ایک کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور شراب کی اسمگلنگ ناکام

پاکستان کسٹمز جناح ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہریار امجد بر نامی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر سامان کی اسکیننگ کے دوران موبائل فونز اور شراب بر آمد کر لی۔

مسافر کے بیگ سے 68 عدد قیمتی موبائل فونز اور 8 شراب کی بوتلیں اور 212 پیکٹ فوڈ سپلیمنٹ ضبط کر لیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق فوڈ سپلیمنٹ پر 77 لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز بنتے ہیں۔ مسافر کےخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔