سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ میں سانپ نکل آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سری لنکا میں ایل پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ایسے میں گیل ٹائٹنز اور دمبولا اورا کے درمیان میچ جاری تھا کہ گراؤنڈ میں سانپ نے انٹری دے دی۔
گراؤنڈ میں سانپ کے آنے کے بعد میچ کو کچھ دیر کے لیے روکا گیا۔
Snake entered the field without a ticket or accreditation card 😱🐍 #LPL2023 #LPLT20pic.twitter.com/JocKAm5wJP
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 31, 2023
بعدازاں گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے سانپ کو میدان سے باہر نکال دیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم جتنی دیر بیٹنگ کرتے رہے سانپ اتنی ہی دیر تک میدان میں رہا۔‘
Snake stayed on the field longer than Babar Azam stayed on the field while batting in his first match in the Lankan Premier League.
Credit : @BoiiesX45— unknown (@Dk_datta15) July 31, 2023
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’بھارتی ٹیم فیلڈنگ کرنے آگئی ہے۔‘
India team entered the field 😭😭😭😭
— Goatenelli (@Eesah44864885) July 31, 2023