معروف سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ نے ایپ سے گاڑی کی موجودہ رفتار بتانے والا اسپیڈ فلٹر ہٹا دیا۔
اسنیپ چیٹ کے اس فلٹر کے باعث گاڑی چلاتے ہوئے متعدد افراد کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد ایپلی کیشن کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے تھے۔
اسپیڈ فلٹر کے تحت ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص گاڑی کی رفتار اس فلٹر کے ذریعے معلوم کرکے دوستوں سے شیئر کرسکتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس فلٹر کے باعث کئی خطرناک حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں لوگوں کو زندگی بھر کی معذوری کا سامنا ہے۔
Snapchat's speed filter now has a small "don't snap and drive" warning. (I'm on a train.) pic.twitter.com/GXKk9k8KhJ
— Steph Haberman (@StephLauren) April 30, 2016
اسنیپ چیٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس فلٹر کو ایپلی کیشن سے اس لیے ہٹایا گیا ہے کیونکہ صارفین اسے استعمال نہیں خررہے تھے اور یہ فلٹر کچھ ہفتوں میں مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔
اسنیٹ چیٹ کے نمائندے کے مطابق ہماری اسنیپ چیٹ صارفین کی حفاظت سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے 500 ملین صارفین کی ایپ سے یہ فلٹر غائب ہونے میں چند ہفتوں کا وقت لگے گا۔