خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈاکو مقابلے میں ساتھی سمیت مارا گیا

سی ٹی ڈی

لاہور : معمر خواتین کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مارا گیا، دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھے۔

اس حوالے سے سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ مناواں میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

لاہور: فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم فراست علی اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایس ایچ او سی سی ڈی کینٹ بال بال بچے۔

ترجمان کے مطابق سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ گولیاں ایس ایچ او عاطف ذوالفقار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں، ہلاک ملزم نے چند روز قبل غازی آباد میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچی تھیں۔

مقابلے میں مارے جانے والے ہلاک ملزم فراست علی کے ساتھی کی شناخت جون شاہ کے نام سے ہوئی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے کر گرفتاری کا حکم دیا تھا

سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونےوالے ڈاکو ریکارڈ یافتہ تھے اور متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔