نام نہاد ’بلوچ حقوق‘ کا دفاع کرنے والے اپنی کمیونٹی کو نشانہ بنانے لگے

نام نہاد ’بلوچ حقوق‘ کا دفاع کرنے والے اپنی کمیونٹی کو نشانہ بنانے لگے

نام نہاد ’بلوچ حقوق‘ کے دفاع کرنے والوں کو یہ وضاحت دینی ہوگی کہ اپنی ہی کمیونٹی کو نشانہ بنانا، ان کی زندگیاں، عزت نفس اور ترقی تباہ کرنا کیسے کسی جائز مقصد کی خدمت کرتا ہے؟ زہری تحصیل میں دہشتگردوں نے گھنٹوں تک افراتفری مچائی، کاروبار لوٹے اور بندوق کی نوک پر لوگوں کو زیر کرنے کی کوشش کی جو ان کے اپنے دعوؤں کے برعکس ہے۔

نادرا سینٹرز، ترسیلات زر کے ذرائع اور پاسپورٹ بائیو میٹرک خدمات کی تباہی نے کمیونٹی کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا۔ مقامی بینک کو لوٹ کر عوام کو مالی تحفظ سے محروم کر دیا گیا جس سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ فضائی فائرنگ، مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات اور عوامی سزا کے ذریعے خوف پیدا کر کے لوگوں کو دباؤ میں لایا گیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ایزی پیسہ جیسے منصوبوں کو ختم کر کے دہشتگردوں نے بلوچ کمیونٹی کو تنہا رکھنے اور ان کی ترقی کو روکنے کی سازش کی۔ ان حملوں نے رہائشیوں کے تحفظ اور عزت نفس کو چھین لیا جس سے وہ اپنے ہی گھروں میں غیر محفوظ محسوس کرنے لگے۔ دہشتگردوں نے مقامی ضروریات اور جذبات کو مکمل نظر انداز کیا اور صرف بیرونی پروپیگنڈے اور غیر ملکی حمایت پر توجہ دی۔

بلوچ لبریشن آرمی نے بارہا بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے، نہتے شہریوں پر حملے کر کے بجائے اس کے کہ وہ کسی منصفانہ یا بامقصد جدوجہد میں شامل ہو۔ حملہ آور سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مسلح مزاحمت کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف ہوتے ہیں کیونکہ سیکیورٹی فورسز ان کی لوٹ مار اور تباہ کن سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ ان کے اقدامات ان کے دعووں کی حقیقت اور ان کے اپنے لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کو بے نقاب کرتے ہیں۔ انصاف اور حقیقی احتساب کے لیے اس تشدد اور دھوکہ دہی کے سلسلے کو ختم کرنا ضروری ہے۔