بھارتی دراندازی: ’ہم سوئے رہے لیکن فوج جاگتی رہی‘

کراچی: بھارتی طیاروں کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پرعوام نےپاک فوج کی جوابی کارروائی پر خوشی کا اظہارکیا اور سوشل میڈیا پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کو جیسے ہی بھارتی دراندازی کی خبر ملی تو انہوں نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھالا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے حقائق پیش کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ کو دشمن کے طیارے واپس بھگانے پر خراج تحسین پیش کیا اور دشمن کے دعوؤں پر بھارتیوں کا خوب مذاق بھی بنایا۔

سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’ایک ہزار کلو وزنی سے ہمارے 10 درخت زخمی ہوگئے’۔ جبکہ دیگر صارفین نے لکھا کہ پلوامہ حملےکابھارتی ٹماٹروں سےجواب، ہمارے دس درخت زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب عوام نے پاک فوج اور عسکری قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم سوئے رہے لیکن ہماری فوج جاگتی رہی اور اُس نے دشمن کو واپس جانے پر مجبور کیا‘۔

عوام نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگر بھارت نے دراندازی کی کوشش کی تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے اور دشمن کو سبق سکھا دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بالاکوٹ، پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔