کراچی: آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں گینکروز کو جیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دیا، آسٹریلیا کی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کی 80 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کی بدولت ایک اوور پہلے ہی فتح اپنے نام کی۔
قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت دیگر پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سرفراز کو ٹیم میں واپس شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ صارفین نے میمز شیئر کرکے بھی انوکھے انداز سے پی سی بی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کیخلاف مداحوں کا مظاہرہ، فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
فیصل حنیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق کپتان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’مصباح امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ آپ کی پوری ٹیم نہیں بلکہ ہمارا کپتان نمبر ون تھا‘‘۔
Dear Misbah u might have Understand Now.
Tumhari Puri team Ni Apna Kaptan No1 tha💔🇵🇰😢@SarfarazA_54 #we_Stand_With_Sarfaraz pic.twitter.com/pf8wJcj6g3— Insafians🇵🇰 (@faisii92) November 5, 2019
سیدہ ترمزی نے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سرفراز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پاکستانی آپ دونوں کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں‘‘۔
https://twitter.com/TrimiziiiSyeDaa/status/1191653187528404992?s=20
ہمایوں خان نے لکھا کہ ’’ اگر سرفراز کی کپتانی میں ٹیم میچ ہاری تو شکست کی ذمہ داری اُن پر ڈال کر انہیں کے ٹیم سے باہر کردیا گیا، اب جب بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کو شکست ہوئی تو کہا جارہا ہے کہ یہ ٹیم بابر کے لائق نہیں ہے‘‘۔
https://twitter.com/ihumiikhan/status/1191734474956038145?s=20
اقصیٰ شیخ نے لکھا کہ ’’سرفراز ٹیم کے لیے ضروری ہے‘‘
Sarfaraz is necessary for this team
— Aqsa (@IamAqsaShaikh) November 5, 2019
راؤ دانیال نے مکی آرتھر اور سرفراز کو واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
Bring back Mickey Arthur and Sarfaraz #PakvAus
— Rao Daniyal (@daniyalrajputt) November 5, 2019
اسد خواجہ نے لکھا کہ ناقص کارکردگی دکھانے پر فخر زمان کو ٹیم سے باہر کر کے سرفراز کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔
Fakhar Zaman should be thrown out of the team instead of Sarfaraz Ahmed #AUSvPAK pic.twitter.com/tl2r53QOAi
— Asad (@AsadKhuwaja) November 3, 2019
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’’یہ حقیقت ہے سرفراز بیٹنگ میں پرفارمنس نہیں دے پارہے تھے مگر وہ ایک اچھے کپتان ہیں، ہمیں ایسا عظیم کپتان دوبارہ نہیں مل سکتا، میری پی سی بی سے درخواست ہے کہ سرفراز کو دوبارہ ٹیم میں لایا جائے‘‘۔
https://twitter.com/Abigail77454276/status/1191692390395973634?s=20
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا، جبکہ آج کے میچ میںقومی ٹیم کی بیٹنگ باؤلنگ دونوں ناکام رہی۔
واضح رہے کہ مصباح الحق کے چیف سلیکٹر اور وقار یونس کی بطور باؤلنگ کوچ تعیناتی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو پرفارم نہ کرنے پر کپتانی سے ہٹایا کر ٹی ٹوینٹی کی قیادت بابر اعظم اور ٹیسٹ کی اظہر علی کو سونپ دی تھی۔