کراچی : پی ٹی آئی کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتہ ہوگئے، گذشتہ روز پریس کلب پر مظاہرے میں شرکت کے بعد محمد سلمان سے اب تک اہلخانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کراچی کے سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان لاپتہ ہوگئے۔
ترجمان پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ محمد سلمان نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پر مظاہرے میں شرکت کی تھی، مظاہرے کے بعد محمد سلمان سے اب تک اہلخانہ کا رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ محمد سلمان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔
پی ٹی آئی خرم شیرزمان نے سوشل میڈیا سیکرٹری کراچی محمدسلمان کی گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محمدسلمان کی پراسرارگمشدگی تشویشناک ہے، محمدسلمان کوعمران خان کےنظریےپرچلنےکی سزادی جارہی ہے، سندھ حکومت سے مطالبہ کیا محمدسلمان کوفوری بازیاب کرایا جائے۔
یاد رہے 27 مارچ کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا سندھ کے آپریشن ہیڈ ارشد صدیقی لاپتہ ہوگئے تھے ، ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے بتایا تھا کہ ارشدصدیقی کراچی محمودآبادکےرہائشی ہیں، وہ اتوار کی صبح آٹھ بجے اپنی رہائشگاہ سے کام پر جانے کے لئے نکلے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس نےاب تک ارشدکی گرفتاری سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں دی ، ارشدصدیقی کی بازیابی کیلئےمختلف تھانوں سے رجوع کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے سوشل میڈیا رکن ارشد صدیقی کی گمشدگی کو تشویشناک قرار دیا تھا۔
خیال رہے گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی گھر واپس پہنچ گئے تھے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر پہنچنے کی تصدیق کی تھی۔