سوشل میڈیا پر ایسکیوز می سے مشہور ہونے والے وسیم حسن شیخ کا کہنا ہے کہ اگر میں سوشل میڈیا اسٹار نہیں ہوتا تو ڈاکٹر ہوتا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سوشل میڈیا اسٹار وسیم حسن شیخ نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
وسیم حسن شیخ نے کہا کہ ’اگر میں اداکار نہیں ہوتا تو ڈاکٹر ہوتا، اس سے قبل میں میڈیکل کے شعبے میں تھا وہاں پر بھی ایسکیوز می کے نام سے مشہور تھا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے میں سوشل میڈیا پر اشہارات سے وائرل ہوں ایسے ہی میڈیکل کے شعبے میں بھی وائرل تھا لیکن وہاں پر کم لوگ ہوتے تھے، ہم وہاں پر ہنسی مذاق کرتے تھے۔
وسیم حسن نے کہا کہ ’میں آئیڈیاز دوستوں سے شیئر کرتا تھا پھر وہ بتاتے تھے کہ یہ ہوگا تو مزہ آئے گا۔‘
ندا یاسر نے پوچھا کہ جب آپ نے اشتہار بنائے اور سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تو بھائی اور گھر والوں کو فخر محسوس ہوا؟
وسیم حسن نے کہا کہ ’جب شروع میں ویڈیوز بنانا شروع کیں تو گھر والوں سے چھپ کر بناتا تھا کیونکہ گھر والوں کو یہ پتا تھا کہ میں فارماسیوٹیکل میں نوکری کررہا ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ گھر والے اس کے خلاف تھے اور کہتے تھے کہ میڈیکل کی فیلڈ اچھی ہے اس طرف کیوں آرہے ہو لیکن اللہ نے عزت دی اور نام بن گیا ہے یہ بھی نصیب کی بات ہے۔