سہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

فاسٹ بولر سہیل خان نے پاکستان کیلئے 9 ٹیسٹ، 13ون ڈے اور 5ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ایڈیلیڈ میں 2015 کے ورلڈ کپ میچ میں ہندوستان کے خلاف 55 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جو ان کی انٹرنیشنل کیریئر کی یادگار پرفارمنس تھی۔

وہ وائٹ بال کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ سہیل خان نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 51 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 516 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

سہیل خان نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2008 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے کے دوران کیا، جس کے بعد اسی سال میں کینیڈا کے خلاف ٹی 20 آئی ڈیبیو کیا جبکہ ان کا ٹیسٹ ڈیبیو ایک سال بعد سری لنکا کے خلاف 2009 کی ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران ہوا۔

دریں اثنا، انہوں نے اپنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیریئر کے دوران پانچ مختلف ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔