ریاض: پاکستانی فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے عمرہ ادا کرلیا، انہوں نے طواف کے دوران کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سہیل تنویر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ میں نعتِ رسول مقبول ﷺ کے اشعار ’’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا‘ کے ساتھ عمرے پر جانے کی خوش خبری سنائی۔
اب سے کچھ دیر قبل سہیل تنویر نے ٹویٹر پر طواف کے دوران کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ : ’’الحمد اللہ رمضان جیسے بابرکت مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی‘‘۔ انہوں نے حرم کعبہ کے سامنے بنائی جانے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں اس سے اچھا مقام اور اس سے زیادہ خوبصورت منظر کوئی بھی نہیں ہے۔
No place can be better and no view is more prettier then this,Alhumdulila performed umrah and feeling blessed on doing it in the holy month of #Ramadan pic.twitter.com/fFyXeGTxi3
— Sohail Tanveer (@sohailmalik614) May 9, 2019
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی چند روز پہلے عمرہ ادا کیا اور وہ ابھی سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔