جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا۔

ملک کے امن کی خاطر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھبیس سالہ سپاہی احمد علی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

A picture of martyred Sepoy Ahmed Ali. — ISPR

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کےخاتمےکے لیے کلیئرنگ آپریشن کیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز دہشت گردی کےعفریت کے خاتمے کیلئےپرعزم ہیں۔ جوانوں کی یہ قربانیاں فورسز کےعزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔