’’ایک تھا جو میدان میں آئے بغیر میچ جیتتا تھا‘‘، دلچسپ میمز دیکھیں

جنوبی افریقہ نے کپتان کے میدان میں اترے بغیر بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ جیت لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہو گئی۔

کھیل کے میدان میں جیتنا کسی بھی کپتان کے لیے سب سے مسرور کن لمحہ ہوتا ہے لیکن جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما بھارت کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں میدان میں آئے بغیر فتح اپنے نام کر گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ’’ایک تھا جو میدان میں آئے بغیر میچ جیتتا تھا۔‘‘ کے عنوان سے دلچسپ اور مضحکہ خیز میمز کی بھرمار ہو گئی۔

بھارتی کھلاڑی جو ایک بار پھر گھر کے شیر ثابت ہوئے اور جنوبی افریقہ میں ایسے ڈھیر ہوئے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اننگ اور 32 رنز کی شرمناک شکست سے دوچار ہوئے۔

اس میچ میں جنوبی افریقہ کے ریگولر کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ میچ کے پہلے دن ہی 20 ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری شکار ہوکر میدان سے ایسے باہر گئے کہ پھر دوبارہ واپس نہ آ سکے حتیٰ کہ جنوبی افریقہ کی اننگ میں بیٹنگ کے لیے بلا بھی نہیں سنبھالا۔

بھارت پہلی اننگ میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو جنوبی افریقہ نے اس کے خلاف پہلی اننگ میں 9 وکٹوں پر 408 رنز بنا کر 163 رنز کی برتری حاصل کی جب بھارت نے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 131 رنز پر میدان بدر ہو گئی۔ 8 بلے باز تو ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔

اس ٹیسٹ میچ میں ٹمبا باوما کی عدم موجودگی میں ڈین ایلگر نے قیادت کی باگ دوڑ کامیابی سے سنبھالی۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے ازراہ تنفن اس جیت کو ریگولر کپتان ٹمبا باوما کے نام کر دیا جس کے بعد گویا میمز کا طوفان آ گیا جس میں سب سے ٹاپ پر اس عنوان کے ساتھ میمز رہی کہ ’ایک تھا جو میدان میں آئے بغیر میچ جیتتا تھا‘‘ رہا۔

ایک صارف نے سابق بھارتی کپتان دھونی اور پروٹیز قائد ٹمبا باوما کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ایک کپتان تھا جو وکٹوں کے عقب میں کھڑے ہو کر اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتتا تھا اور ایک کپتان ہے جو میدان میں آئے بغیر اپنی ٹیم کے لیے میچ جیتتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gems Of Cricket (@gemsofcricket)

ایک اور صارف نے لکھا کہ کوئی پوچھے تو بتا دینا کہ ایک ہے جو بغیر بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیتا ہے۔

آئیے کچھ  ٹاپ میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جس میں شائقین نے بذلہ سنجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ فلموں کے مناظر سمیت دلچسپ جملوں کا سہارا لیا ہے۔