سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو وائرل

سوناکشی کا ظہیر سے شادی پر اسلام قبول کرنے سے متعلق اہم بیان

بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنی شادی کے یادگار لمحات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ویڈیو صارفین کے دلوں کا بھا گئی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انکی شادی کے یادگار لمحات دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں سوناکشی اور ظہیر کے شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے سے قبل ان کے عزیز و اقارب بالی وڈ گیت ’ سوہنا کتنا سوہنا ہے’ زور زور سے گاتے نظر آئے جس کے بعد کچھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے دیکھائی دیئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

قہقہوں سے گونجتے ہال میں سوناکشی اور ظہیر  نے کاغذات پر انگوٹھے کا نشان لگایا اور ساتھ ہی مائیک پر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں سوناکشی سنہا نے لکھا کہ خاندان، دوست، محبت، دوستی، قہقہے، طنزو مزاح، بچوں کا ادھر اُدھر بھاگنا، خوشی کے آنسوں، پُرجوشی، بلنڈرز، فن، جذبات اور ان سب سے بڑھ کر سچی خوشی، یہ تھا ہماری شادی کا گھر، اور یہ بہترین تھا۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے طویل عرصے کے ریلیشن شپ کے بعد ظہیر اقبال سے شادی کرلی، دونوں کی شادی تو رواں ہفتے کے آغاز میں ہوئی لیکن وہ اب بھی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔