ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے دل کا حال بتادیا۔
سوناکشی سنہا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ظہیر اقبال کے ساتھ خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
سوناکشی سنہا نے سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ظہیر اقبال سرخ رنگ کے سوٹ میں نظر آئے، یہ جوڑا روایتی ثقافتی لباس میں دلکش نظر آرہا ہے۔
بالی وڈ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ رومانوی کیپشن لکھا ’’لال ہے میرے دل کا حال‘‘۔
واضح رہے کہ نئی شادی شدہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال بالی ووڈ کی سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں، سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی۔
View this post on Instagram
اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔