پاک فضائیہ کا بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر ملی نغمہ جاری

بانی پاکستان کے 146 ویں یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قوم آج بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ نے بھی قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جاری کردہ نغمے میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر شاہین مادر وطن کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت تیار ہے۔