بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سونیا بنسل کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس 17 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سونیا بنسل کو ایوارڈ شو میں شرکت کے بعد طبیعت بگڑنے پر کوکیلا بین امبانی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اداکارہ کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ایوارڈ تقریب میں شرکت کے بعد سونیا بنسل کی طبیعت خراب ہوئی اور وہ اب اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سونیا بنسل کو ذہنی صحت کے مسئلے کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ سے پینک اٹیکس ہورہے تھے لیکن وہ خود کو متحرک رکھ کر اس سے لڑنے کی بھرپور کوشش کررہی تھیں۔
اداکارہ کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ سونیا بنسل شیو ٹھاکرے کے ساتھ ’کوئی بات نہیں‘ گانے میں بھی نظر آئی تھیں۔
سونیا بنسل ہندی اور تیلگو انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انہوں نے پہلی بار فلم ’گیم 100 کروڑ کا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
سونیا بنسل، راہول رائے، شکتی کپور، وشال موہن اور پنکج بیری کے ساتھ بھی اسکرین شیئر کرچکی ہیں۔