سونیا حسین کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

سونیا حسین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی رنگ کے لباس میں فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سونیا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ A curvy girl in RED۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

گزشتہ دنوں سونیا حسین کا کہنا تھا کہ ایوارڈ شو میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کیوں کہ جو اداکار ایوارڈ شو میں جاتے ہیں انہیں ایوارڈ ملتے ہیں اسی لیے وہ ایوارڈ شو میں جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ کی دیگر کاسٹ میں شہزاد شیخ، عائزہ اعوان ودیگر شامل تھے۔