سونیا حسین انسٹاگرام پر چھا گئیں

پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونیا حسین نے نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

سونیا حسین نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’لال گلاب کی ایموجیز بھی بنائیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس پر مداحوں کی جانب سے رائے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

سونیا حسین اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں نور العین کا منفی کردار نبھا رہی ہیں۔

تیرے بنا میں نہیں کی دیگر کاسٹ میں بشریٰ انصاری، عائزہ اعوان، شہزاد شیخ ودیگر شامل ہیں۔