بنگلادیشی کھلاڑی نے ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

بنگلا دیش کے اوپنر نے شاندار سنچری کے ساتھ ٹنڈولکر کا دیرینہ ریکارڈ توڑ دیا۔

اوپنر سومیا سرکار نے صرف 151 گیندوں پر اپنے کیرئیر کا بہترین ون ڈے اسکور 169 بنا کر نیوزی لینڈ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

Image

نیلسن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سومیا نے لیجنڈ ٹنڈولکر کا 14 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ نیوزی لینڈ میں برصغیر کے کسی بھی کھلاڑی کا ون ڈے میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے پہلے 163 رنز ناٹ آؤٹ کا یہ ریکارڈ ٹنڈولکر کے پاس تھا جو انہوں نے 2009 میں کرائسٹ چرچ میں بنایا تھا۔

پچھلے دو سالوں میں ون ڈے میں خاطر خواہ رنز نہ کرنے والے اور بنگلا دیش کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کے انتخاب سے محروم رہنے کے باوجود، بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 22 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 169 رنز بنائے۔