جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 37.4 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔
جوش انگلس 87 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کیمرون گرین 35 اور کپتان مچل مارش 18 رنز بناسکے، الیکس کیری 13 رنز بنا کر برگر کا نشانہ بنے۔
یہ پڑھیں: جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نندرے برگر اور سینورن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی اننگز
اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 277 رنز بنائے تھے، میتھیو بریٹزکی نے 88 رنز کی اننگز کھیلی، ٹرستن اسٹبس 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، ٹونی ڈی زوزی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کیشو مہاراج 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان ایڈن مارکرام بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نیتھن ایلس اور مارنوس لبوشین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔