آئی سی سی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی 8 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جب کہ آئرلینڈ اور بنگلادیش کا چیلمسفورڈ میں مسلسل بارش کے باعث پہلا ون ڈے میچ نہ ہوسکا۔

آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث آئرلینڈ کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات ختم ہوگئے، جب کہ خوش قسمت جنوبی افریقا آخری وقت پر سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر پر ہونے کی وجہ سے براہ راست کوالیفائی کر گئی۔

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

آئرلینڈ کی ٹیم اب زمبابوے میں کوالیفائر کھیلے گی جس میں 10 ٹیمیں شامل ہیں، کوالیفائر کی ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بھارت، بنگلادیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقا نے ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔