جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 53 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گے 219 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 17.4 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹم ڈیوڈ کی 24 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز رائیگاں گئی، الیکس کیری 26 اور مچل مارش 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ٹریوس ہیڈ 5 اور کیمرون گرین 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گلین میکسویل 16 رنز پر مفاکا کا نشانہ بنے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوینا مفاکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ پڑھیں: ڈیولڈ بریوس نے آسٹریلیا کے خلاف فاف ڈوپلیسز کا 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اس سے قبل جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے تھے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ڈیولڈ بریوس کو 125 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ٹرسٹن اسٹبس نے 31 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل اور بین دروشوئس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔