اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی، فچ کے بعد ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے پاکستان کی ٹرپل سی ریٹنگ کو برقرار رکھا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹینڈرد اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی ریٹنگ برقرار رکھی ہے۔
ایس اینڈ پی نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے سات ارب ڈالر معاہدے کے بعد معیشت مستحکم رہے گی اورزرمبادلہ ذخائر میں بھی بہتری آئے گی، جس سے ڈیفالٹ کا خطرہ بھی کم ہوا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ فچ نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس کر دیا ہے، آئی ایم ایف، سعودی عرب، یو اے ای اور چین سے فنڈز بروقت پر رول اوورکرانا ہوں گے، پاکستان کا بیرونی قرضوں کو برقرار رکھنے کیلئے رول اوور پر انحصار ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں کی وجہ سے مالی دباو کا شکار رہے گا جبکہ مہنگائی، سخت مونیٹری پالیسی اور غیر یقینی صورتحال سے معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی نے زور دیا معیشت کو بحال رکھنے کیلئے غیر ملکی فنڈز اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کنٹرول ضروری ہے۔