قومی اسمبلی میں شور شرابہ ، اسپیکر راجا پرویز اشرف نے رولنگ دے دی

اسپیکر راجا پرویز اشرف

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکر راجا پرویز اشرف نے رولنگ دے دی اور کہا الیکشن کمیشن نے جو ممبر نوٹیفائی کردیئے وہ اس ایوان کے معزز ممبران ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔

اجلاس میں اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکر راجا پرویز اشرف نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو ممبر نوٹیفائی کردیئے وہ اس ایوان کے معزز ممبران ہیں، جس آئین کے تحت آپ نے حلف لیا انھوں نے بھی اسی آئین کے تحت حلف لیا ہے، آپ کو جانا ہے تو الیکشن کمیشن اور عدالت جائیں۔

ایوان اس حوالے سے احتجاج کے لئے مناسب فورم نہیں، کبھی ایسے ہواکہ اسپیکر ارکان کے فارم پنتالیس دیکھناشروع کرے، فارم پینتالیس اور سینتالیس دیکھنےکیلئےالیکشن کمیشن بیٹھا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب ہم اسپیکر کے انتخاب کی کارروائی کریں گے ، ہمیں کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جو منظور کرلئےگئے ، اسپیکر کا انتخاب خفیہ بیلٹ کےذریعے کیاجائےگا، اسمبلی کے تمام ممبران باری باری آکر اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ رولز کے مطابق ایوان میں نعرے بازی منع ہے، عمر ایوب بیرسٹر گوہرکی بولنے کی کوشش کی تاہم اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے بولنے کی اجازت نہیں دی اور کہا میرا کام رولز سے متعلق آگاہی دینا تھا آپ کی مرضی۔