تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےاستعفوں پر فوراً دستخط کیےجائیں گے تاکہ اسمبلیوں سے گندصاف ہو۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ استعفوں کیلئے31 جنوری کاکیوں انتظار کررہےہیں کل ہی استعفےدیں اسپیکر صاحب قلم سنبھالے بیٹھےہیں تاکہ استعفوں پر فوراً دستخط کریں۔
استعفوں کےلیے31 جنوری کا کیوں انتظار کر رہے ہیں کل ہی دیں استعفے- سپیکر صاحب قلم لے کر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ آپکے استعفوں پر فوراً دستخط کریں اور اسمبلیوں سے گند صاف ہو-
لانگ مارچ کو بھی سو بسم اللہ
– ضرور کریں اسلام آباد آئیں جیسے پہلے آئے تھے- سلفیاں لیں اور واپس چلے جائیں –— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) December 14, 2020
فیصل جاوید نے کہا کہ استعفوں پرفوراًدستخط کیےجائیں گےتاکہ اسمبلیوں سےگندصاف ہو، لانگ مارچ کوبھی سوبسم اللہ ضرورکریں، اسلام آباد آئیں جیسے پہلے آئے تھے سلفیاں لیں اور واپس چلےجائیں۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے مطلوبہ نمبر سے فی الحال رابطہ ممکن نہیں، مطلوبہ نمبر عوام کی خدمت میں مصروف ہے، برائے مہربانی تین سال بعد کوشش کریں، تین سال بعد جب الیکشن ہوگا آپ کو پھر انشاءاللہ شکست ہو گی اور ایک بار پھر آپ سڑکوں پر آئیں گے۔