’وعدہ معاف گواہ بھی شریک جرم ہوتا ہے‘

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر وعدہ معاف گواہ بھی شریک جرم ہوتا ہے اور اس کی کوشش ہے ہوتی ہے کہ وہ بچ جائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر ایڈووکیٹ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بیان حلفی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ معاف گواہ بھی شریک جرم ہوتا ہے۔ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ وعدہ معاف گواہ بن کر بچ جائے۔

عرفان قادر ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ وعدہ معاف گواہ کے لیے صرف بیان نہیں بلکہ ثبوت بھی ضروری ہوتا ہے۔ گواہی کے ساتھ ہم آہنگ ثبوت نہ ہوں تو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر تو چیئرمین پی ٹی آئی نے خود ہی یوٹرن لے کر ثابت کر دیا تھا کہ سب کچھ جھوٹ تھا۔