اسلام آباد: بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کو دی گئی خصوصی مراعات لینے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باباگرونانک کی برسی کے حوالے سے سکھ یاتریوں کیلئےمراعات کااعلان کیاتھا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ کرتارپور راہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی گئی ہےاور 10دن پہلے یاتریوں کی فہرستوں کی فراہمی بھی ختم کردی گئی ہے۔
For Sikhs coming for pilgrimage to Kartarpur from India, I have waived off 2 requirements: i) they wont need a passport – just a valid ID; ii) they no longer have to register 10 days in advance. Also, no fee will be charged on day of inauguration & on Guruji's 550th birthday
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 1, 2019
بھارت نےپاکستانی مراعات لینے سے انکار کرتےہوئے سکھ یاتریوں کےلیے پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دی ہے۔
بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نےراویش کمار نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری سے پاکستان جانے والے سکھ یاتری اپنے ساتھ پاسپورٹ سمیت ضروری دستاویزات لازمی رکھیں۔
بھارتی ہٹ دھرمی پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتےہوئے کہا ہے کہ بھارت نےمراعات مسترد کر کے سکھوں کے جذبات کومجروح کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت مراعات سے فائدہ نہیں اٹھاناچاہتاتویہ اس کی مرضی ہے، ہمیں لگتا ہےکہ بھارتی قیادت کرتارپورراہداری پرذہنی الجھاؤکاشکار ہے۔
اس سے قبل اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والی تنگ نظر جماعت بھارتیا جنتا پارٹی(بی جےپی) کے رہنما امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ کو مودی سرکار کا حقیقی شہرہ دکھا دیا۔
امیت شاہ نےکرتاپور راہداری کو اپنی حکومت کی تاریخی کامیابی قراردیا، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ کرتارپورراہداری خالصتاًپاکستانی اقدام ہے۔
Futile effort to hijack undue credit for an exclusive Pakistani initiative. Sikh pilgrims currently based in India facing difficulties to get new passports / facing threats of visas denial for other countries if passport used for Kartarpur. That’s why 1 year passport waiver by PM pic.twitter.com/gFExjAflKZ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 7, 2019
فیصل جاوید نے لکھا کہ امیت شاہ نےپاکستانی کاوش کوہائی جیک کرنےکی کوشش کی، امیت شاہ سرکارسکھوں کوپاسپورٹ کی فراہمی سےگریزاں ہے۔