خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جےیوآئی اور پیپلزپارٹی کی ایک، ایک خاتون نشست ختم ہو گئی۔
مسلم لیگ ن کو خاتون کی ایک نشست مل گئی۔
جےیوآئی اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9،9 ہو گئی جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5 ہو گئی۔
https://urdu.arynews.tv/uncontested-senate-elections-in-khyber-pakhtunkhwa/
الیکشن کمیشن کے مطابق اےاین پی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی ایک، ایک مخصوص نشست ہے۔
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے تمام اراکین آزاد قرار دیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد اراکین کی تعداد 91 ہو گئی۔