دی ہنڈریڈ میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی بولر نے حیران کن بولنگ کر کے تہلکہ مچا دیا۔
انگلش لیگ دی ہنڈریڈ میں آسٹریلوی بولر اسپینسرجانسن نے اپنے پہلے ہی میچ میں بیس گیندوں پر ایک رن دے کر تین وکٹیں لے ڈالیں۔
کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں نوجوان بولر نے بیس میں سے انیس گیندیں ڈاٹ بالز کروائیں اور اپنے ڈیبیو کو یادگار بنا دیا۔
بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے مسلسل 10 گیندوں پر ایک بھی رنز نہیں دیا اور مانچسٹر کے لوئر آرڈر کو تباہ کر دیا جس میں دو بولڈ سمیت تین وکٹیں شامل تھیں۔
Spencer Johnson picked up three wickets conceding just one run from his 20 balls, on his dream debut for the Oval Invincibles in The Hundred. 🏏 pic.twitter.com/lGfU2zfcpq
— Sky Sports News (@SkySportsNews) August 10, 2023
دو دن قبل انہیں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ کے لئے ابتدائی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔