پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی آئی سی سی نے حکومتی مداخلت پر سری لنکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی اور میتھیوز کے ٹائمڈ آؤٹ تنازع گزشتہ ہفتے کی مقبول خبریں رہیں۔
بھارت میں جاری 13 واں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پہلی بار میگا ایونٹ کے ایک ایڈیشن میں پانچ میچ ہارنے کی ہزیمت اٹھائی اس کے ساتھ ہی مسلسل تیسری بار سیمی فائنل کے لیے بھی کوالیفائی نہ کر سکی۔
ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں پاکستان کی بدترین کارکردگی
نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف بڑی فتح کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل رسائی کے امکانات پہلے ہی نہ ہونے کے برابر رہ گئے تھے کیونکہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف جس مارجن سے فتح چاہیے تھی وہ کم از کم دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے نا ممکن تھی۔ یہ اعداد وشمار بھی قارئین نے دلچسپی سے پڑھے۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟
انگلینڈ کے ٹاس جیتتے ہی پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی جو معمولی سے امید تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔ گرین شرٹس کے باہر ہوتے ہی ورلڈ کپ کی فائنل فور کی لائن اپ مکمل ہو گئی اور ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز بدھ سے ہوگا۔
پاکستان باہر، ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
پاکستان کی شرمناک کارکردگی پر بابر اعظم کی کپتانی اور کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور کئی حلقوں کی جانب سے انہیں کپتانی سے ہٹائے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
بابر خود استعفیٰ دیں گے یا ہٹایا جائے گا؟
’آنے والے دن پاکستان کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے‘
تاہم ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو سیکھنے کا مزید موقع دینا چاہیے جب کہ رمیز راجا سمیت کئی دیگر کھلاڑی بھی قومی کپتان کی حمایت میں سامنے آئے۔
بابر اعظم کو موقع دینا چاہیے، وہ غلطیوں سے سبق سیکھے گا، مکی آرتھر
’بولرز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابر خاک کپتانی کرے گا‘
ورلڈ کپ میں پاکستانی قائد بابر اعظم کی اپنی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی اور وہ صرف 40 کی اوسط سے 9 میچوں میں 320 رنز ہی بنا سکے انہوں نے چار نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن کسی کو بھی سنچری میں تبدیل نہ کر سکے۔ اپنی پرفارمنس کے باعث وہ 900 دن سے زائد آئی سی سی کے عالمی نمبر ایک بیٹر رکھنے کا اعزاز بھی گنوا بیٹھے۔
بابر اعظم ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے
پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹر فخر زمان کی نا قابل شکست 128 رنز کی اننگ کے چرچے تھے تو گزشتہ ہفتے آسٹریلوی آل راؤنڈر میکس ویل کی زخمی حالت میں نا قابل شکست 201 رنز کی اننگ نے انہیں خبروں کی زینت بنا دیا اور یہ یادگار اننگ کھیل کر انہوں نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین کر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچایا۔
ورلڈ کپ: میکسویل نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی
میکس ویل کی اس تاریخی اننگ نے کئی ریکارڈ چکنا چور کر دیے اور کئی نئے ریکارڈ انہوں نے اپنے نام کر ڈالے۔
سری لنکا کی اس شرمناک کارکردگی پر شائقین کرکٹ تو برہم ہیں ہی لیکن لنکا حکومت بھی طیش میں آ گئی اور بورڈ کو ہی معطل کر دیا تاہم عدالت نے اگلے روز ہی لنکن بورڈ کو بحال بھی کر دیا۔
ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی، سری لنکن کرکٹ بورڈ فارغ
سری لنکا کرکٹ میں حکومتی مداخلت کا شاخسانہ لنکا کرکٹ کی آئی سی سی رکنیت منسوخی کی صورت میں نکلا اور یہ رواں ورلڈ کپ میں آئی لینڈر کے لیے بدترین کارکردگی، چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محرومی کے بعد تیسری ہزیمت رہی۔
ورلڈکپ سے باہر ہونے والی ٹیم کی رکنیت معطل، آئی سی سی کا فیصلہ
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اور بُری خبر آگئی
ورلڈ کپ 2023 جہاں کئی بننے والے نئے ریکارڈز کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا وہیں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں بنگلہ کپتان کی جانب سے لنکن بیٹر انجیلو میتھیوز کے خلاف ٹائمڈ آؤٹ اپیل پر بھی یاد رکھا جائے گا جس کے باعث وہ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ میں وقت ضائع کرنے کے قانون کی گرفت میں آکر بغیر کوئی گیند کھیلے وکٹ گنوانے والے پہلے کرکٹر بنے۔
انجیلو میتھیوز کو کرکٹ کی تاریخ کا منفرد آؤٹ دے دیا گیا
شکیب الحسن کی اس اپیل نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا اور دنیائے کرکٹ نے ان کے اس اقدام پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اقدام قرار دیا جب کہ اس سے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اور نئے تنازع نے جنم لیا جس پر کئی بیانات منظر عام پر آئے۔
میتھیوز کیخلاف ٹائمڈ آؤٹ اپیل شکیب الحسن کو بھاری پڑ گئی
’کسی ٹیم کو اتنا نیچے گرتا نہیں دیکھا‘میتھیوز نے خاموشی توڑ دی

بنگلہ دیش کیخلاف متنازع آؤٹ، میتھیوز ویڈیو ثبوت لے آئے
شکیب سری لنکا آئے تو پتھر مارے جائیں گے، میتھیوز کے بھائی سخت ناراض
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ دشمنی نئی نہیں، ویڈیوز دیکھیں