اسپورٹس راؤنڈ اپ: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے شاندار فتح کے بعد فخر کا ہر طرف ذکر، افغانستان کی حیران کن کارکردگی، پاکستان کرکٹ میں نیا اسکینڈل

بھارت میں جاری ورلڈ کپ اختتامی مراحل کی جانب گامزن ہے گزشتہ ہفتے فخر کی نا قابل یقین اننگ افغانستان کی حیران کن کارکردگی اور پاکستان کرکٹ میں نئے اسکینڈل نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی انگلینڈ کے خلاف فتح سمیت دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج سے مشروط ہے تاہم مسلسل چار شکستوں کے بعد بنگلہ دیش اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف نا قابل فراموش فتح سے ٹیم اور شائقین کرکٹ کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

پاکستان نے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

فخز زمان نے کم بیک کرتے ہوئے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف جارحانہ اننگ کھیل کر فتح میں اپنا حصہ ڈالا اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف 402 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا بوجھ نہ لیتے ہوئے دھواں دھار اننگ کھیل کر نہ صرف تن تنہا میچ شاندار طریقے سے جتوایا بلکہ ہر طرف اپنی قابلیت کا لوہا ایک بار پھر منوا لیا۔

فخر زمان

پلان کے مطابق بیٹنگ کی، قسمت نے بھی ساتھ دیا، فخر زمان

اس میچ کی فتح کے ساتھ جہاں ہر طرف فخر کا ذکر ہو رہا ہے ان پر انعامات کی بارش ہونے لگی ہے وہیں پاکستانی ٹیم پر تنقید کرنے والے بھی اپنی رائے تبدیل کرنے اور اسے فائنل فور میں دیکھنے کے خواہاں ہو گئے ہیں۔

ذکا اشرف

ذکا اشرف کا فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان

فخر زمان کی سنچری پر وریندر سہواگ نے کیا کہا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف نا قابل یقین فتح کے بعد سوشل میڈیا پر ’’قدرت کا نظام‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی جس کو شائقین نے ذوق وشوق سے پڑھا۔

کیویز کیخلاف شاہینوں کی شاندار فتح، ’’قدرت کا نظام‘‘ ٹاپ ٹرینڈ، میمز کی بھرمار

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے جہاں انگلینڈ کو لازمی شکست دینا ہوگی وہیں سری لنکا اور نیوزی لینڈ میچ کا نتیجہ بھی مدنظر رکھنا ہوگا اگر کیویز نے یہ میچ جیت لیا تو پاکستان نے انگلش ٹیم کو کس مارجن سے زیر کرنا ہوگا یہ اعداد وشمار بھی بالخصوص پاکستانی فینز کے لیے اہم ہیں۔

اگر نیوزی لینڈ اگلا میچ جیتا تو پاکستان کو انگلینڈ سے کیسے جیتنا ہوگا؟

نیوزی لینڈ سے شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنے والے ماہرین کرکٹ کی رائے بھی تبدیل ہونے لگی کوئی پاک بھارت سیمی فائنل کی پیشگوئی اور کوئی اس بڑے میچ ہونے کی خواہش کرنے لگا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو ہرایا تو عرفان سے بہتر ڈانس کروںگا، عامر

کرکٹ بائی چانس کھیل ہے لیکن ورلڈ کپ میں تو افغانستان نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کے منہ بند اور سب کو حیران کر دیا ہے۔ پہلے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو زیر کیا، اس کے بعد 1992 کی ورلڈ کپ فاتح پاکستان اور پھر 96 کی عالمی چیمپئن افغانستان کو ہرایا۔

ورلڈ کپ: افغانستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

نیدر لینڈ کو ڈھیر کرنے کے بعد افغان ٹیم 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلی بار ورلڈ کپ سیمی فائنل کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے جس کے بعد ماہرین نے اس کے بارے میں بڑی پیشگوئیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

’افغان ٹیم آسٹریلیا کے نقش قدم پر چل پڑی ہے‘

جنوبی افریقہ کی ٹیم رواں ورلڈ کپ میں نا قابل شکست بھارت کے بعد سب سے مضبوط ٹیم بن کر ابھری جس کے خلاف کوئی بھی حریف ٹک نہ سکا تاہم 21 سال سے اس سے چمٹا چوکر کا ٹیگ اب بھی عفریت بنا ہوا۔

ایک جانب رواں ورلڈ کپ میں پروٹیز نے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کیا وہیں وہ میگا ایونٹ میں چار بار حریفوں کو 400 یا اس سے زائد کا ہدف دینے والی ٹیم بھارت کے خلاف صرف 83 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ورلڈکپ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو باآسانی زیر کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی سری لنکا کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ یوں تو میگا ایونٹ میں پانچ میچز ہارنے کے بعد آئی لینڈرز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی لیکن بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی لنکن کرکٹ پر ایک بدنما داغ بن گئی۔

بھارت کی سری لنکا کیخلاف ریکارڈ فتح، سیمی فائنل میں رسائی

اس میچ میں بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز کے ہاتھ پاؤں ایسے پھولے کہ پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوکر ایشیا کپ کے فائنل کی یاد تازہ کر دی۔

ورلڈکپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم اسپنر ٹیم سے باہر

’ان سب کو نکال دو‘ سری لنکن شائقین کرکٹ برس پڑے

سری لنکا کی اس شرمناک ہار پر جہاں آئی لینڈر کے ملک میں طوفان مچ گیا اور شائقین کرکٹ نے پوری ٹیم کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا وہیں لنکا کرکٹ بورڈ میں بھی کرپشن کے الزامات پر ایک عہدیدار نے استعفیٰ پیش کر دیا۔

ورلڈ کپ میں شرمناک کارکردگی، سری لنکا بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار کا بڑا فیصلہ

بھارت اور سری لنکا میچ کے ہیرو سینیئر بالر محمد شامی رہے جنہیں ابتدائی چار میچز میں باہر بٹھایا گیا لیکن جب وہ واپس آئے تو آتے ہی مخالف ٹیموں میں تباہی پھیلا دی۔ انہوں نے 5 لنکن بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کیں اور ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے کامیاب بولر بن گئے۔

محمد شامی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

محمد شامی کے سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ اور پانچ وکٹوں کے حصول کے بعد ان کا گراؤنڈ میں سجدہ کرنے کے انداز میں بیٹھنے اور پھر اچانک اٹھنے کے انداز کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی اور اکثر صارفین نے اسے بھارتی انتہا پسندوں کا خوف قرار دیا۔

کیا محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

جب ہر طرف محمد شامی کے چرچے تھے اسی دوران ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی کی تلخیوں کے حوالے سے ایک خبر بھی شائقین کرنے کی توجہ کا مرکز بنی۔

ورلڈ کپ میں دھوم مچانے والے محمد شامی کی درد بھری کہانی!

ورلڈ کپ کے دوران پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کے انٹرویو میں اندرونی معاملات پر انکشافات، بابر اعظم کی چیٹ لیک کرنے سے پاکستان کرکٹ میں ایک نئے پلیئرز ایجنٹ اسکینڈل نے جنم لیا جو میگا ایونٹ کے دوران ہی چیف سلیکٹر انضمام الحق کے استعفے کا سبب بھی بنا جب کہ پی سی بی اس معاملے پر تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی جو تحقیقات کر رہی ہے۔

انضمام الحق

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان کرکٹ میں بھونچال، انضمام الحق کے اچانک استعفے کے بعد پی سی بی چیئرمین سے شاہد آفریدی کی ملاقات کے بعد ان کے نیا چیف سلیکٹر بننے کی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں اور یہ خبر بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہی۔ ایک سابق کرکٹر نے تو شاہد آفریدی کے اگلا چیف سلیکٹر ہونے کی پیش گوئی بھی کر دی۔

آفریدی ذکااشرف ملاقات ’ آپ کے ساتھ کام کر کے خوشی ہو گی‘

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں ہر فورم پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھی تین نوجوانوں نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرا دیا جنہیں بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ویڈیو: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

رواں ورلڈ کپ کے دوران کئی کھلاڑیوں کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنائے گئے جب کہ کچھ کھلاڑیوں کے حصے میں منفی ریکارڈ بھی آئے۔

پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کر لیں وہ ون ڈے کی تاریخ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے بولر بنے۔

شاہین آفریدی نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

شاہین شاہ کو اس کارکردگی کا صلہ اگلے روز آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کا ٹاپ بولر بن کر بھی مل گیا تاہم اگلے میچ میں وہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے مہنگا اسپیل کرانے کا منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔

شاہین کی بلند پرواز، ون ڈے کے ٹاپ بولر بن گئے

شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ میں مہنگا ترین اسپیل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے ناکام اور مہنگے بولر حارث رؤف ثابت ہوئے ہیں جو وکٹیں تو حاصل نہیں کر پا رہے لیکن مخالف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے اور رنز کی برسات کرنے کا موقع نہیں جانے دے رہے۔ میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ چھکے کھانے والے بولر کا منفی ریکارڈ ان کے گلے کا ہار بن گیا۔

حارث رؤف نے منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

رواں ورلڈ کپ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی 35 ویں سالگرہ کو سنچری سے یادگار بنایا جس کے ساتھ ہی وہ ایک روزہ میچوں میں 49 سنچریاں بنا کر لیجنڈ ٹنڈولکر کے ہم پلہ ہو گئے۔