اسپورٹس راؤنڈ اپ: کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت، پاکستان کا فاتحانہ آغاز اور گزشتہ ہفتے کی دیگر اہم خبریں

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا بھارت میں آغاز ہو گیا نیوزی لینڈ، پاکستان جنوبی افریقہ بنگلہ دیش اور بھارت نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا جب کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ ریکارڈ پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا سری لنکا افغانستان اور نیدر لینڈ کو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوا جو کیویز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 289 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 36.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کانوے اور رچیت رویندرا نے نا قابل شکست سنچریاں اسکور کیں۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اگلا میچ حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جو گوکہ گرین شرٹس نے 82 رنز سے جیت لیا لیکن میچ کا آغاز انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا جب نیدر لینڈ کے بولرز نے صرف 38 رنز پر کپتان بابر اعظم اور دونوں اوپنر امام الحق اور فخر زمان کو پویلین بھیج دیا۔ اس موقع پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمے داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں جس کی بدولت پاکستان حریف کو 287 رنز کا ہدف دیا۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

پاکستانی بولرز نے نیدر لینڈ کو 205 رنز پر قابو کر کے پاکستان کو 81 رنز سے فتح دلائی۔ 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے والے سعود شکیل مین آف دی میچ رہے۔ سعود شکیل کی ورلڈ کپ تک کرکٹ سفر کی خبر کو بھی شائقین نے دلچسپی سے پڑھا۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی لیکن شائقین اسی روز جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ہائی اسکورنگ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 428 رنز اسکور کیا۔ جس کے جواب میں سری لنکا 326 رنز پر پہنچ کر ہمت ہار گئی یوں ورلڈ کپ کے کسی ایک میچ میں مجموعی طور پر 734 رنز اسکور ہوئے۔

جنوبی افریقہ

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

یہ میچ کئی حوالوں سے یادگار رہا پہلی بار کسی ایک ٹیم کی اننگ میں تین بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کیں۔ پروٹیز کے ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر سنچری اننگ کھیل کر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

شائقین کرکٹ کی توجہ اتوار کو میزبان بھارت اور پانچ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میچ پر بھی تھی جس کو بھارت نے با آسانی 6 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا کینگروز کی بیٹنگ کا ناکام ہونا سب کے لیے حیران کن تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی بھارت کی بیٹنگ کا غیر متوقع تباہ کن آغاز بھی کسی سرپرائز سے کم نہ تھا کہ ابتدائی تین بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تھے۔ ویرات اور کے ایل راہول نے بھارت کی ڈوبتی نیا کو پار لگایا۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں میزبان بھارت کی جانب سے کئی بد انتظامیاں سامنے آئیں اور ایسا پہلی بار ہوا کہ میگا ایونٹ کے لیے کوئی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

پہلے بھارتی میڈیا نے خبر دی کہ بی سی سی آئی 4 اکتوبر کو ورلڈ کپ کی افتتاحی رنگا رنگ تقریب منعقد کرے گا جس میں آشا بھونسلے، ورسٹائل سنگر شریا گھوشال کے علاوہ اربجیت سنگھ اور شنکر مہادیون نے بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ اور تمنا بھاٹیا بھی اپنے جلوے بکھیریں گی۔

بعد ازاں اس مجوزہ تقریب کو ہی منسوخ کر دیا گیا یوں بھارتی کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی نے نہ صرف بھارت میں موجود کرکٹ شائقین بلکہ دنیا بھر میں ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے منتظر کروڑوں افراد کو مایوس کیا۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

پاکستان نے میگا ایونٹ میں کمزور ٹیم نیدر لینڈ کو شکست دے کر تو فاتحانہ آغاز کیا لیکن ورلڈ کپ سے قبل دونوں وارم اپ میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ہارنے کے بعد تنقید کی زد میں رہی۔ بھارتی میڈیا پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بالخصوص بولنگ اٹیک پر تبصرے اور تجزیے جاری رہے۔ ٹنڈولکر اور ہربھجن سنگھ نے کارکردگی کے پیش نظر گرین شرٹس کو اپنی ٹاپ فور ٹیموں سے ہی باہر رکھا یہ خبریں بھی شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہیں۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹر جو روٹ نے ورلڈ کپ 2023 سے قبل یہ بیان دے کر سب کو چونکا دیا کہ ان کی ٹیم 2019 کی ٹرافی اٹھانے کی حقدار نہیں تھی۔

 

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک نکولس نے یہ مشورہ دے کر سب کو حیران کر دیا کہ آج کل کے دور میں پلیئرز فرنچائز کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اس لیے ون ڈے کرکٹ کو صرف ورلڈ کپ ایونٹ تک محدود کر دیا جائے۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

کرکٹ کے درمیان چین مین جاری ایشین گیمز پاکستان کے لیے اچھی خبریں نہیں لایا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ اور ہاکی کے کھیل میں میڈل کے حصول میں ناکامی کے بعد مینز  کرکٹ کمپٹیشن میں بھی پہلے سیمی فائنل میں افغانستان سے زیر ہوکر فائنل سے باہر ہوا پھر تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے ہرا کر میڈلز سے ہی محروم کر دیا۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اسی ایشین گیمز میں پاکستانی عوام کو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے توقعات وابستہ تھیں لیکن بدقسمتی سے فائنل سے قبل وہ ٹانگ میں تکلیف دوبارہ شروع ہونے کے بعد میچ سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

جب ایشین گیمز میں پاکستان کی پے در پے شکستوں کی خبریں پاکستانی اسپورٹس شائقین کو مایوس کر رہی تھیں ایسے میں کراچی میں ہونے والے گلوبل اوور 40 کپ کے فائنل میں پاکستان کی فتح نے شائقین کے دکھوں کو تھوڑا کم کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلی خبر کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اس کے علاوہ کچھ دیگر خبریں بھی شائقین کھیل کی توجہ کا مرکز رہیں۔

وہ اہم کھلاڑی جو ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے

بھارت میں کرکٹ کی عالمی جنگ، ٹیموں کی کپتانوں کی کارکردگی پر ایک نظر

ورلڈ کپ میں سلو اوور ریٹ پر کیا سزا ہوگی؟

ورلڈ کپ سے ایک روز قبل ویرات کوہلی کی دلچسپ درخواست سامنے آ گئی

’’بہت جلد پاکستانی ڈریسنگ روم سے جھگڑے کی خبریں آئیں گی‘‘

کیا پاک بھارت ٹاکرا منتقل کیا جائے گا؟ مودی اور اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سوال کھڑا ہو گیا