بابر کو قابو کرنے کیلیے سری لنکا نے کیا منصوبہ بنایا؟

سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو قابو کرنے کرنے کے لیے منصوبوں پر بات کی ہے۔

تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر بابر کی ساکھ کو تسلیم کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے ٹیم کی حکمت عملی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ میدان میں بہتر نتائج فراہم کرے گا۔

کرونارتنے نے زور دے کر کہا کہ ٹیم بابر کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی بنا رہی ہے ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ [بابر] ایک عظیم بلے باز ہے، اور وہ تمام فارمیٹس میں ٹاپ فائیو رینکنگ میں ہے بات یہ ہے کہ اس نے [پچھلے دورے میں] جس طرح سے بیٹنگ کی وہ جانتے ہیں کہ کنڈیشنز اور پچ کے حساب سے کیسے کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے ہمیں معلوم ہے کہ بابر کے خلاف کیا کرنا ہے ہمارے پاس کچھ منصوبے ہیں اور امید ہے کہ ہم بابر کو پہلے ٹیسٹ اور دوسرے ٹیسٹ میں بھی محدود کر سکتے ہیں ہمارے پاس اس کے لیے کچھ منصوبے ہیں، امید ہے وہ کام آئیں گے۔