کراچی : ایس ایس پی سینٹرل نے اہلکاروں کی فائرنگ سے طالبعلم زخمی ہونے کے معاملے پر پولیس کی غلطی کا اعتراف کرلیا اور تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعے پرایس ایس پی سینٹرل نے اعتراف کیا نیوگولیمار پر فائرنگ کا واقعہ پولیس مقابلہ نہیں تھا، اہلکاروں سے غلطی ہوئی، واقعے پر افسوس ہے، پولیس کی غفلت کو منظرعام پر لائیں گے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری کمیٹی بنائی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق صفدر نامی اہلکار نے فائرنگ کی ہے۔
دوسری جانب پولیس اہلکار کی فائرنگ کے معاملے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث اہلکارکوحراست میں لے لیا گیا اور ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی کو بھی معطل کردیاگیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،حقائق سامنےلائےجائیں گے۔
ایس ایس پی نے یقین دہانی کرائی کہ ملوث اہلکارکےخلاف محکمانہ اورقانونی کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے آج صبح پندرہ سال کے ایان پراہلکاروں نے اس وقت فائرنگ کی جب وہ دوست کے ساتھ سحری کا سامان لینے جا رہا تھا اور بعد ازاں پولیس نے جرم چھپانے کے لیے نوجوانوں کو ڈکیت ظاہر کیا تھا۔