ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کیخلاف سندھ حکومت کا بڑا اقدام

بہادر

کراچی : حکومت سندھ نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو بدعنوانی کے الزمات میں ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر زمینوں پر ناجائز قبضے اور جعلی مقدمات بنانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر قبضہ مافیا کی پشت پناہی میں بھی ملوث پائے گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کو موصول ہونے والی شکایت پر ایس ایس پی عرفان بہادر کیخلاف تحقیقات کی گئی تھیں۔ جس کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ آج انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت ضلع ملیر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز اور ایس پی انویسٹی گیشن سمیت 4 پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔