صحافی جان مہر کے قتل میں ملوث مزید 8 ملزمان کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی سفارش

صحافی جان محمد مہر قتل

سکھر : ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں نےصحافی جان مہر کے قتل میں ملوث مزید8ملزمان کےسرکی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھرعرفان علی سموں نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ، جس میںصحافی جان مہرکےقتل میں ملوث مزید8ملزمان کےسرکی قیمت مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

خط میں ملزمان کے سروں کی قیمت 20 سے 30 لاکھ روپے مقررکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سکھر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم گلزار شیرمحمدعرف شیرل مہرکےسرکی قیمت30لاکھ اور نصیر، قربان، روشن، میر محمد، محسن، جلال الدین اور سہیل کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر کی جائے۔

عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ تمام ملزمان مرکزی ملزم شیرومہر کے ساتھی ہیں، گزشتہ روزمرکزی ملزم کےسرکی قیمت50لاکھ مقررکرنےکی سفارش کی تھی۔

دوسری جانب ایس ایس پی عرفان سموں نے بتایا کہ صحافی جان مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلے شاہ بیلو میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کےٹھکانوں کونذرآتش کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ٹھکانے سے فرار ہو کر جنگل کی طرف بھاگے، جنگل کےدونوں اطرف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کرلیا، مرکزی ملزم شیرومہر نےڈاکوؤں کی ٹولیاں ساتھ ملالیں تاہم گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا۔