پشاور : ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف عباسی نے بتایا شینے کے نام سے گروپ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی ٹی ڈی کاشف عباسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا، ضلع خیبر میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق کمپاؤنڈ میں 6 لوگ موجودتھے تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی دہشت گرد ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے۔
کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈمیں 5 سے 6 لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی، کمپاؤنڈ سے ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف سمیت دیگر ہتھیار ملے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس گروہ میں 10 سے 12 لوگ موجود ہیں اور یہ گروہ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، گروپ بڑی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا۔
کاشف عباسی نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گرد گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئےہیں جلدباقی ملزمان قانون کےکٹہرےمیں ہونگے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی استعدادکار کوبڑھارہےہیں ، کارروائیوں میں کافی گروپس کوگرفتاربھی کیاہے،ایس ایس پی سی ٹی ڈی