کراچی : تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے تفتیشی افسر کی مبینہ رشوت پر ماتحت عملہ پریشان

اسٹیل ٹاؤن تھانہ

کراچی : تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے عملے نےتفتیشی افسر کی مبینہ رشوت پر پریشان ہو کر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر محمد کامران کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے تفتیشی افسر کی مبینہ رشوت پر ماتحت عملہ پریشان ہیں۔

عملے نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر محمد کامران کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا ہے کہ ایس آئی او اسٹیل ٹاؤن ہر آئی او کو رشوت لینے کا کہتاہے ، جس کیس میں پیسے نہیں ملتے تفتیشی افسر سائن نہیں کرتا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ایس آئی او سرکاری پیٹرول کیش کرالیتاہے ہم خود پیٹرول ڈلواتےہیں اور کسی بھی کیس میں مالی مدد نہیں کرتا۔

ایس آئی او تفتیشی افسران اورعملے سےذاتی کام کراتاہے اور ہر تفتیش میں خود مداخلت کرکے کیس خراب کرتا ہے۔

ایس ایس پی ملیر انویسٹی گیشن کامران نے شکایتی خط پر نوٹس لیتے ہوئے کہا آئی او چھٹی پرہےواپس آتے ہی تحقیقات کریں گے۔