کراچی : راشد منہاس روڈ پر واقع مال میں فائر الارم بجنے سے بھگڈرمچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع مال میں فائرالارم بجنے سے خوف وہراس پھیل گیا، الارم بجتے ہی شاپنگ کی غرض سے آئے شہری بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ مال کے فوڈ کورٹ میں واقع نجی ریسٹورنٹ کے کچن میں گیس لیکج ہوئی تھی ، گیس ڈیٹکٹرز نے مال کے فائرالارم سسٹم کوایکٹیویٹ کردیا تھا، جس سے پورے مال کا فائر الارم سسٹم بجا تو لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ افراتفری کی صورتحال کو فی الفور قابو کر لیا گیا ہے ، بھگڈر مچنے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان کی ایمبولینسز اور رضاکار موقع پر پہنچ گئے تاہم زخمیوں کو اسپتال لے جانے والا کوئی نہیں ملا جب کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے رپورٹ موصول ہوئی ہے تاہم کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی۔