دنیا بھر میں سال نو کا جشن منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں طلوع ہوا۔
دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن بھرپور انداز میں سے منایا جاتا ہے تاہم نئے سال کی آمد کا جشن ہر ممالک میں مختلف اوقات میں منایا جاتا ہے۔
دنیا بھر کے ممالک میں مختلف ٹائم زون ہونے کے باعث کہیں نئے سال کا سورج پہلے تو کہیں بعد میں طلوع ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا ہے، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کی آمد پر شاندار آتشبازی کی گئی، آکلینڈ کا اسکائی ٹاور سال نو پر جگمگا اٹھا۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے نئے سال کا آغاز ہوا، پاکستان سے پورے 25 گھنٹے پیچھے رہنے والا بیکر جزیرہ 2024 کا استقبال کرنے والی دنیا کی آخری جگہ ہوگی۔