کل بینک کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنے فیصد رہے گی؟

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام تعطیل کی وجہ سے کل ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کی وجہ سے تمام بینک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، آئیں عہد کریں شرپسندی کو اتحاد، تنظیم اور یقین محکم سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شبانہ روز محنت سے اقتصادی سلامتی کو یقینی بنائیں گے۔