اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل2015 کی منظوری

اسلام آباد:‌ ایوان بالا نے مرکزی بینک کی خود مختاری کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی.

سینیٹ کے اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل دوہزار پندرہ منظور کر لیا گیا، ترمیمی بل وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پیش کیا، جس کی شق وار منظوری دے دی گئی، اس بل کے بعد مرکزی بینک کو آزادانہ طریقے سے اپنے افعال انجام دینے کی اجازت ہوگی۔

مانیٹری پالیسی پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور بارہ ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی کام کرے گی جبکہ بل میں اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ کے ذخائر کا تنہا مالک اور مینیجر بنانا بھی شامل ہے۔

آئی ایم ایف نے اس بل کی منظوری کیلٗے آئندہ سال جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی تھی.