اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 میں ڈھائی ہزار ارب کا خالص منافع حاصل کیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران ڈھائی ہزار ارب روپے کا خالص منافع کمایا، سالانہ گوشوارے کا اجرا کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کیے ہیں، اس گوشوارے کے ساتھ آڈیٹرز کی رپورٹ بھی منسلک ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق گوشوارے، آڈیٹرز کی رپورٹ وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ مالی سال حاصل ہونے والے معاضے کے حواللے سے بتایا کہ سال کے دوران اسٹیٹ بینک نے 2500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2428 ارب روپے کا فاضل منافع وفاقی حکومت کو منتقل کیا گیا، سالانہ مالی گوشوارے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کے بارے میں بھی تفصیل جری کرتے ہوئے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.7 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.81 کروڑ ڈالرز اضافے سے 14.27 ارب ڈالرز رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.89 کروڑ ڈالرز اضافے سے 5.34 ارب ڈالرز ہوگئے۔

https://urdu.arynews.tv/state-bank-reserves-exceeded-the-imf-target-advisor-treasury/