کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد شرح سود 22 فیصد ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے بنیادی شرح سود 21 فیصد ہی رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی اور غیرملکی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اور پالیسی ریٹ 100 بیسس پوائنٹس کو 21 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے جاری کردہ اعلامیے میں کہا تھا کہ ملک میں مئی میں مہنگائی 38 فیصد رہی ہے، اگر کوئی نادیدہ حالات پیش نہ آئے تو توقع ہے کہ جون اور اس کے بعد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگی۔