اسٹیٹ بینک کا ڈالر کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ڈالر ایف آئی اے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈالر کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کا کیش مارجن کی شرط 31 مارچ 2023 سے ختم کردی۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔

درآمدات کو محدود کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے لگژری اور غیر ضروری اشیا کے لیے کیش مارجن کی شرط عائد کی تھی۔ حکومت نے درآمدات کو محدود کرنے کے لئے یہ پابندی اگست 2022 میں عائد کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کیش مارجن فارم سیکورٹی ہوتی ہے اور آئی ایم ایف کی ہدایت پر درآمد پر عائد کیش مارجن کو واپس لیا گیا ہے۔