کراچی: پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماڈل کالونی سے چوری شدہ کارمحض چند گھنٹے میں برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے ملزمان نے کار چوری کی تھی جسے کچھ ہی گھنٹوں میں برآمد کرلیا گیا، ملزمان گزشتہ رات شہری کی کار گھر کے باہر سے لے اڑے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی توحیدرحمان کا کہنا تھا کہ شہری نے علی الصبح ماڈل کالونی پولیس کو کار چوری ہونے کی اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ ماڈل کالونی پولیس ٹریکر لوکیشن کی مدد سے گلشن اقبال کےعلاقے میں پہنچی، شہری کی کار گلشن اقبال 13 سی میں نجی اسپتال کے باہر سے برآمد ہوئی۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ کار کے فوری مل جانے پر شہری کی جانب سے ایس ایس پی کورنگی اور ماڈل کالونی پولیس سے اظہار تشکر کیا گیا۔