لیموں ہر گھر کی ضرورت ہے جو گول ہوتا ہے لیکن ہم آپ کو عجیب وغریب شکل کا لیموں دکھا رہے ہیں جس کو دیکھ کر سب ہی حیران ہیں۔
لیموں ترش ذائقے والی چھوٹی سی گولائی شکل کا ایک پھل ہے لیکن اس کا شمار سبزی میں کیا جاتا ہے جو کھانے کے ساتھ مشروبات میں بھی استعمال ہوتی ہے مگر سوشل میڈیا پر ایک عجیب وغریب شکل کے لیموں کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان دنوں ایک عجیب وغریب شکل کے بڑے سائز کے لیموں نے ہلچل مچائی ہوئی ہے کیونکہ جو بھی اس کو دیکھ کر رہا ہے اس کی ہیئت دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔
یہ عجیب وغریب شکل والے لیموں کی ویڈیو کو میکسین شرف نامی صارف کی جانب سے شیئر کی گیا ہے۔
ویڈیو سے یہ تو ظاہر نہیں ہوتا کہ اس خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے تاہم ویڈیو میں وہ ایک بڑے سائز کے مگر عجیب شکل کے لیموں کو کاٹ کر صارفین دکھاتی نظر آتی ہے۔
لیموں کو جب چھڑی سے کاٹتی ہے تو اس میں سے رس بھی ٹکپتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لیموں بہت زیادہ رس دار بھی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں خاتون نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ منفرد لیموں اس کے اپنے لیموں کے درخت کی پیداوار ہے۔
یہ حیرت انگیز ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ایسی وائرل ہوئی کہ اب تک اس ویڈیو کو 32 ملین سے زائد ویوز اور 2 ملین سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ لاکھوں صارفین اس کو شیئر کر چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔