کراچی: رواں سال(2020) اکتوبر اور نومبر میں پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، برآمدات بالترتیب 430 ملین اور437 ملین امریکی ڈالر رہی۔
تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں پہلی بار امریکا کو برآمدات نے 400 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کیا، برآمدات بالترتیب 430 ملین اور437 ملین امریکی ڈالر رہی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے برآمد کنندگان کے لیے یہ بڑی کامیابی ہے۔
I am glad to share that exports of Pakistan to US during the months of Oct & Nov 2020 stood at USD 430 million & USD 437 million respectively. This is the first time that our exports to the US have crossed US dollar 400 million mark in a month. 1/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) December 8, 2020
مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ برآمدکندگان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، اپنی برآمدات کو امریکی مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشش کرتے رہیں، برآمد کنندگان امریکا کی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ حصص کے لیے کام کریں۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کیا کہ امریکا کے لیے پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، اکتوبر اور نومبر میں برآمدات 430 اور 437 ملین ڈالرز رہیں، تاریخ میں پہلی بار امریکا کو برآمدات کا حجم400 ملین ڈالر عبور کر گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں نے بھی اسے معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔